مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا میں سب سےزیادہ ارب پتی افراد کا اعزاز چین کے شہر بیجنگ نے اپنےنام کرلیاہے۔ اطلاعات کے مطابق کاروباری جریدے فوبز کی 2021 ء کی فہرست کے مطابق دنیاکے دوہزار سات سو پچپن ارب پتیوں میں سے پچیس فیصد دس مختلف شہروں میں رہتےہیں۔ فہرست کے مطابق چین کے شہر بیجنگ میں ارب پتی افراد کی تعداد 100 اورہانگ کانگ میں 80 ہے۔ اس سے پہلےدنیا میں سب سےزیادہ ارب پتی افراد کا شہرنیویارک کوتصور کیا جاتا تھا۔
دنیا میں سب سےزیادہ ارب پتی افراد کا اعزاز چین کے شہر بیجنگ نے اپنےنام کرلیاہے۔
News ID 1906607
آپ کا تبصرہ